چھترار، خیبر پختوںخواہ (پاکستان) کا ایک خوبصورت اور دل لبھانے والا خطہ، جو اپنی قدرتی رعنایوں اور ثقافتی ورثوں کے لئے مشہور ہے، کو “پریوں کی اماجگاہ” کہا جاتا ہے۔ یہاں کے اونچے اونچے پہاڑ،صاف و شفاف قدرتی جھیلیں، سر سبز گھنے جنگلات، اور خوبصورت وادیاں، مخصوص رسم و رواج، وغیرہ ایک جادوئی ماحول کا منظر پیش کرتے ہیں، جو ہر دیکھنے والے کو حیرت زدہ کر دیتا ہے۔